مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے سعد آباد محل میں ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کا باقاعدہ استقبال کیا۔ سرکاری استقبال کی تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے پیش کئے گئے اور اس کے بعد گراؤنڈ میں موجود دستوں نے صدر حسن روحانی اور ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کو سلامی پیش کی اس کے بعد دونوں ممالک کے اعلی حکام کی معرفی کی گئی ۔ مودی کے دورے کے دوران ہندوستان، ایران اور افغانتسان کے درمیان رہداری کے ایک اہم اقتصادی معاہدے پر بھی دستخط کئے جائیں گے اس سلسلے میں افغان صدر اشرف غنی بھی آج تہران پہنچیں گے ۔واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا ایران کا یہ پہلا دورہ ہے لیکن اقتصادی اور سفارتی نقطۂ نظر سے یہ انتہائی اہم ہے۔ مودی تہران میں ایران کے صدر ڈاکٹرحسن روحانی کے علاوہ ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای سے بھی ملاقات کریں گے۔ ہندوستان ایران سے تیل خریدنے والا ایک اہم ملک ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے سعد آباد محل میں ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کا باقاعدہ استقبال کیا ہے۔
News ID 1864209
آپ کا تبصرہ